لاہور: سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کی جانب سے اداکارہ صنم سعید کو لڑکی کم لڑکا زیادہ کہنے پر شدیدی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آنٹی کو فضول رائے نہیں دینی تھی صنم سعید بہت گریس فل ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ صنم سعید نے بھی سے انگریزی لفظ آنٹی اور انٹرپرینیور سے بنائے گئے نئے اصطلاحی لفظ آنٹی پرینیور کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔صنم سعید کی انسٹا اسٹوری میں ایک خاتون کی تصویر پر آنٹی پرینیور کے ساتھ ساتھ اس اصطلاح کا مطلب بھی درج ہے یعنی کوئی ایسی بڑی عمر کی آنٹی جو کسی دوسری عورت کی ذاتی زندگی یا کام میں مداخلت کرتی ہیں۔
اس اسٹوری سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کہتے نظر آئے کہ صنم سعید کی اسٹوری کا رخ پروین اکبر کی طرف تھا ۔ ایک صارف نے صنم کی اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آنٹی کو جواب دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا آنٹی اس اسٹوری سے جل جائیں گی، بہترین جواب ، مجھے پتا ہے یہ جواب کس کو دیا گیا۔واضح رہے ایک ٹی وی شو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم سعید بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن نے جانے کیوں یہ مجھے لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہیں؟ صنم سعید مجھے ٹام بوائے جیسی لگتی ہیں ۔
