کراچی: کراچی گلستان جوہر پولیس نے 2سٹریٹ کریمنلز گرفتار کر کے قبضے سے 19 چھینے گئے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کر لئے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس پر اس نے مددگار 15 سے رابطہ کیا، اطلاع ملنے پر فیروزآباد یونٹ نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ شہری سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔
ترجمان کے مطابق کالر کی نشاندہی پر موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کی گئی جو گلستان جوہر کے قریب ایک ہوٹل کی ظاہر ہو رہی تھی۔پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کر کے چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کئے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے موبائلز شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کے دوران چھینے تھے۔
