ہفتہ, اگست 16, 2025
پاکستانگلگت، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں، گلیشیر پھٹنے سے 17 افراد جاں...

گلگت، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں، گلیشیر پھٹنے سے 17 افراد جاں بحق، 30 سے زائد لاپتہ

گلگت/ نیلم: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور گلیشیر پھٹنے سے تباہی مچ گئی، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے اور رابطہ سڑکوں کی بندش سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا، مختلف حادثات میں 17افراد جاں بحق، 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل گوپس کے گائوں خلتی میں 8افراد سیلاب کی زد میں آگئے جبکہ دیامر میں دو افراد ریلوں میں بہہ گئے، ہنزہ، نگر اور سکردو میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ درجنوں گھر، سرکاری عمارتیں، پل اور شاہراہیں تباہ ہوئیں، کھڑی فصلیں اور درخت بھی ریلے میں بہہ گئے، شاہراہ قراقرم، شاہراہ بابو سر اور گلگت سکردو شاہراہ پر کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں بادل پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں، وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے پل اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، سیاحتی مقام رتی گلی بیس کیمپ میں 500 سے زائد سیاح پھنس گئے، 100 کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

نالہ جاگراں میں کلائوڈ برسٹ سے 3بیلی برج اور 2 گیسٹ ہاس بہہ گئے، ہائیڈرل پراجیکٹ متاثر ہوا جبکہ کٹن جاگراں کو ملانے والی سڑک بھی تباہ ہوگئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!