چین کےدارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او)کی جانب سے ذاتی کھپت اور خدمات کے شعبے کے کاروباری اداروں کو دیئے جانے والے قرضوں پر سود میں سبسڈی سے متعلق پالیسی بریفنگ دی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ انفرادی کھپت اور خدمات سے وابستہ کاروباروں کے لئے قرضوں پر سود میں سبسڈی کے نئے منصوبوں سے کھپت کو فروغ ملنے کی توقع ہے جو چینی معیشت کا ایک اہم محرک ہے۔
چین نے کھپت بڑھانے کے تازہ اقدام کے طور پر ذاتی کھپت اور خدمات کے شعبے سے متعلق ایسے کاروباری قرضوں پر سود میں سبسڈی دینے کا منصوبہ پیش کیاہے جو اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
وزارت تجارت کے اہلکار وانگ بو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ پالیسیاں طلب اور رسد دونوں سطح پر کام کرتی ہیں اور کھپت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور موثر فراہمی کو وسعت دینے کے لئے کوششوں کو مربوط کرتی ہیں۔
نائب وزیر خزانہ لیاؤ مِن نے کہا کہ ماضی کی براہ راست مالیاتی سبسڈیوں کے مقابلے میں سود پر سبسڈی کی یہ دونوں پالیسیاں زیادہ مالی وسائل کو حقیقی صارفین کے شعبے کی طرف موڑنے کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
وانگ نے کہا کہ یہ پالیسیاں کھپت خاص طور پر خدمات کی کھپت میں توسیع کے فروغ پر مثبت اثر ڈالیں گی۔
بڑے چینی بینکوں نے اعلان کیا ہےکہ وہ ان پالیسیوں پر عملدرآمد کو مرحلہ وار فروغ دیں گے۔
