چھنگ ڈو میں جاری 12 ویں ورلڈ گیمز کے دوران غیر ملکی مہمانوں نے چین کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کو سراہا گیا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وولف گینگ فائگے-لورینز نائب صدر انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن
"یہاں چھنگ ڈو میں عمارتوں کا ڈیزائن واقعی حیران کن ہے۔ گھروں کی تعمیر کا انداز منفرد ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہاں لوگ مزید تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور ان خیالات کو حقیقت بنانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔”
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مائیکل فری نمائندہ سوئٹزرلینڈ انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن
"ہم نے آج پہلی بار میٹرو کا سفر کیا ہے اور میں نے وی چیٹ کے ذریعے ادائیگی کی ہے۔ وی چیٹ ایک ہی ایپ میں سب سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ دوستوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت، ٹیکسی بُک کرنا اور ادائیگی سب کچھ ایک ہی جگہ پر ممکن ہے۔ یہ واقعی لاجواب ہے۔”
ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): وولف گینگ فائگے-لورینز نائب صدر انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن
"میں نے یہاں بہت سی نئی اور خوبصورت گاڑیاں دیکھی ہیں اور ان میں زیادہ تر برقی گاڑیاں ہیں۔”
ساوٴنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مائیکل فری نمائندہ سوئٹزرلینڈ انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن
"میں نے ایک پولیس کار دیکھی جو بغیر ڈرائیور کے چل رہی تھی۔ یہ میرے لیے بالکل نیا تجربہ تھا۔”
ساوٴنڈ بائٹ 5 (انگریزی): الیگزینڈر کالائی نمائندہ امریکا انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (از جرمنی)
"میں نے شین جن میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کیا ہے اس لیے جانتا ہوں کہ یہاں سڑکوں پر چلتے روبوٹ، کھیلتے روبوٹ کتے اور خودکار گاڑیوں میں روبوٹ پولیس اہلکار موجود ہیں۔ میرے خیال میں ہر کسی کو یہ سب خود دیکھنے آنا چاہیے۔”
چھنگ ڈو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
——————————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
چھنگ ڈو ورلڈ گیمز میں غیر ملکی مہمان چینی ترقی سے متاثر
شہر کی جدید ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کو سراہا گیا
وی چیٹ سروس اور میٹرو سسٹم نے مہمانوں کے دل جیت لیے
امریکی اور جرمن مہمانوں نے چینی خودکار گاڑیوں کی تعریف کی
برقی گاڑیوں کا استعمال قابلِ تعریف ہے۔ غیر ملکی مہمان

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link