جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانملک بھر میں 78 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے...

ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

لاہور: ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ،دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ۔ جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!