جمعہ, اگست 15, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے...

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے کی منظوری دیدی

تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے کے بنیادی تصور کی منظوری دیدی ۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے آپریشنل منصوبے کا مرکزی فریم ورک چیف آف جنرل اسٹاف ایال زمیر نے منظور کر لیا ہے، سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق، غزہ کی پٹی میں اگلے مراحل کے منصوبے کا مرکزی تصور پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔

منظور شدہ منصوبے یا ٹائم لائن کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایک نیا حملہ شروع کرے گا اور غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالے گا، جس پر اس نے اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے فورا بعد قبضہ کر لیا تھا، پھر وہاں سے نکل گیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!