جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانوزیراعلی خیبرپختونخوا کی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد

ڈی آئی خان: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے، امن و عوامی فلاح کیلئے دن رات کام جاری ہے۔

پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 78 ویں یوم آزادی پر خیبرپختونخوا کی عوام سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، صوبے میں خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں،امن اور عوامی فلاح کیلئے دن رات کام جاری ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا ،ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد اور محبت کو عملی اقدامات سے سچ ثابت کریں گے، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کیلئے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!