چین کی ایک کمپنی نے اپنی تیار کردہ ٹنل بورنگ مشین (ٹی بی ایم) آسٹریلیا کو برآمد کی ہے۔
چائنہ ریلویز انجینئرنگ ایکویپمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی بنائی گئی یہ ٹی بی ایم منگل کے روز آسٹریلیا کے شہر سڈنی روانہ کی گئی۔
اس مشین کا کھدائی کا قطر 15.7 میٹر ہے اور وزن 4 ہزار ٹن سے زائد ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژانگ وی کیانگ، انجینئر، چائنہ ریلویز انجینئرنگ ایکویپمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ
"اتنی بڑی سرنگ کھدائی کی مشین (ٹی بی ایم) کو برآمد کرنا بذات خود ایک بڑا کام ہے۔ تیارشدہ مشین کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کرکے صوبہ ہینان کی ژوکو بندرگاہ تک پہنچایا گیا تھا۔ وہاں سے اندرونی آبی راستوں کے ذریعے جیانگسو کی تائی کانگ بندرگاہ تک منتقل کیا گیا اور پھر سمندری راستے سے بیرون ملک روانہ کیا گیا۔”
یہ ٹی بی ایم سڈنی کے ویسٹرن ہاربر ٹنل منصوبے کی تعمیر میں استعمال کی جائے گی۔
توقع ہے کہ یہ مشین تقریباً دو ہفتوں میں سڈنی پہنچ جائے گی۔
ژینگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link