جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچینی فوج نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب امریکی جنگی بحری جہاز...

چینی فوج نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب امریکی جنگی بحری جہاز کو اپنی سمندری حدود سے نکال دیا

پی ایل اے نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب چین کی سمندری حدود سے امریکی جنگی بحری جہاز کو باہر نکال دیا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی فوج نے ایک امریکی جنگی بحری جہاز ہگنز کو چین کی علاقائی سمندری حدود میں غیرقانونی داخلے کے بعد باہر نکال دیا ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کی بحریہ کے ترجمان حہ تائی چھینگ کے مطابق تھیٹر کمانڈ نے چینی حکومت کی اجازت کے بغیر ہوانگ یان ڈاؤ کی علاقائی سمندری حدود میں داخل ہونے والے امریکی جنگی بحری جہاز کا قانونی طور پر سراغ لگانے، نگرانی کرنے، انتباہ جاری کرنے اور علاقے سے نکالنے کے لئے افواج کو منظم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدامات نے چین کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی کی، جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا اور بین الاقوامی قانون اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

حہ تائی چھینگ نے مزید کہا کہ جنوبی تھیٹر کمانڈ کی بحری افواج قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے بھرپور دفاع کے لئے مکمل طور پر چوکس ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!