جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستان  پاکستان آذر بائیجان میں تجارت، معیشت ،علاقائی رابطہ کاری کو فروغ...

  پاکستان آذر بائیجان میں تجارت، معیشت ،علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت: صدر مملکت

صدر آصف زرداری نے پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان تجارت، معیشت و علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق بدھ کو صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے مفاد میں مزید مستحکم کر نے پر زور دیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، براہ راست فضائی روابط سے تجارتی و عوامی تعلقات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ صدر نے سفیر کو آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور پرامن ذرائع پر یقین رکھتا ہے،امن معاہدہ خطے میں دیرپا استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!