جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانسپریم کورٹ رولز ترامیم، فیسوں میں اضافہ، سپریم کورٹ بار کا تحفظات...

سپریم کورٹ رولز ترامیم، فیسوں میں اضافہ، سپریم کورٹ بار کا تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فراہمی انصاف کے آخری فورم کا کردار مالی رکاوٹیں پیدا کر کے غریب شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہے۔

جاری بیان میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رئوف عطاء نے کہا ہے کہ 1980ء رولز میں ترامیم بار سے مشاورت کے بغیر کی گئیں،کورٹ فیسوں میں اضافہ ناقابل برداشت ، انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فراہمی انصاف کا آخری فورم ہے جس کا کردار مالی رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے غریب شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہے۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ آئین سستا تیز تر اور بغیر رکاوٹ فراہمی انصاف کی گارنٹی کرتا ہے، فیسوں میں اضافے سے مقدمات کے اخراجات بڑھیں گے۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو فراہمی انصاف پر توجہ دینا ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!