جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین کا روس-امریکہ رابطے کا خیرمقدم، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل...

چین کا روس-امریکہ رابطے کا خیرمقدم، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کی حمایت

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا ہے کہ چین یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چین کو اس بات پر خوشی ہے کہ روس اور امریکہ رابطے میں ہیں، اپنے تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن 15 اگست کو یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کے لئے ملاقات کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی یونین کے نمائندوں کو اس مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق اور سٹیک ہولڈرز صحیح وقت پر مذاکراتی عمل میں حصہ لیں گے اور جلد ایک منصفانہ، پائیدار اور متعلقہ فریقوں کو قابل قبول امن معاہدہ طے پا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!