جمعرات, اگست 14, 2025
انٹرنیشنلبھارت، امریکا کیساتھ بات چیت میں ہچکچاہٹ دکھا رہا ہے، امریکی وزیر...

بھارت، امریکا کیساتھ بات چیت میں ہچکچاہٹ دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ بھارت، امریکا کے ساتھ بات چیت میں کچھ حد تک ہچکچاہٹ دکھا رہا ہے، کئی بڑے تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں، جن میں سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے ساتھ معاہدے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ نے امریکا میں مہنگائی کے اعداد و شمار کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ امریکا کی عالمی برادری سے تجارت کو محفوظ بنایا جائے، تجارتی خسارے کو ختم کیا جائے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جدید اقتصادی دور میں تمام ممالک کے ساتھ تجارت کو متوازن بنایا جائے، اسی سلسلے میں امریکی حکومت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرکے امریکا کو تجارتی خسارے سے نکالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اکتوبر کے آخر تک اپنے تجارتی مذاکرات مکمل کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک امید ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک اچھی پوزیشن میں ہیں، میرا خیال ہے کہ ہم تمام بڑے ممالک کے ساتھ اہم شرائط پر متفق ہو جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!