اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناے این ایف کی کارروائیاں، بیرون ممالک منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام،8...

اے این ایف کی کارروائیاں، بیرون ممالک منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام،8 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: اے این ایف نے ملک گیر کارروائیوں کے دوران بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کیے مطابق  اے این ایف نے ملک گیر کارروائیوں کے دووران مختلف ایئر پورٹس سے سعودی عرب، قطر، برطانیہ اور ملائیشیا منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

حکام کے مطابق 8 کارروائیوں میں 38 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر سے 680 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، اسی طرح کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک ملزم سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 390 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانیوالے 2 مسافروں سے 2.5 کلو آئس برآمد کی گئی، لاہور ایئرپورٹ پر کارگو آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 990 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور ہی سے ملائیشیا جانیوالے مسافر سے بھی 65 عدد ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم سے 30 کلو آئس برآمد کی گئی، شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تمام گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!