جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین نے متعدی بیماریوں کے ابتدائی انتباہ کے ضوابط جاری کردیئے

چین نے متعدی بیماریوں کے ابتدائی انتباہ کے ضوابط جاری کردیئے

چین نے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے ابتدائی انتباہ سے متعلق ضوابط جاری کردیئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے ابتدائی انتباہ کے انتظام کے لئے ایک آزمائشی ضابطہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد متعلقہ کام کو منظم کرنا، رہنمائی فراہم کرنا، عوامی صحت کے خطرات سے بچاؤ اور عوام کی زندگی و صحت کا تحفظ کرنا ہے۔

بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے قومی ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے آزمائشی ضوابط  4 حصوں پر مشتمل ہیں جن میں 19 دفعات شامل ہیں۔ ان میں دائرہ کار اور تعارف، اہم طریقہ کار اور عملی نظام اور حفاظتی ضوابط جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

ان ضوابط کے تحت ان بیماریوں کاابتدائی انتباہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے جو عوامی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں، جن میں قابل اطلاع بیماریاں، نئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماریاں، نامعلوم وجوہات کی بیماریاں اور دیگر خطرناک بیماریاں شامل ہیں۔

ایسے خطرات کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادی کو خبردار کرنا ضروری ہوگا اور متعلقہ اداروں اور محکموں کو ضوابط کے مطابق پیشگی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

خطرے کی درجہ بندی کے تفصیلی معیار الگ سے تیار کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!