جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین نے ہانگ کانگ کی قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں پرجی 7ممالک...

چین نے ہانگ کانگ کی قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں پرجی 7ممالک کے بیانات مسترد کردیئے

چین جی7 گروپ کے ارکان، متعلقہ مغربی ممالک اور اداروں کی طرف سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کی سختی سے مذمت اور  مخالفت کرتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین جی7 گروپ کے ارکان، متعلقہ مغربی ممالک اور اداروں کی طرف سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا کہ جی7 ریپڈ رسپانس میکنزم کے ارکان اور معاون ارکان نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا، جس میں ہانگ کانگ پولیس کے اس فیصلے کو بدنام کیا گیا ہے جس کے تحت نام نہاد "ہانگ کانگ پارلیمنٹ” کی غیر قانونی انتخابی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے اور اسے "سرحد پار جبر” قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ پولیس کی طرف سے بیرون ملک موجود چین مخالف اور عدم استحکام کا باعث بننے افراد کے خلاف کئے گئے قانون نافذ کرنے والے اقدامات ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون اور قومی سلامتی آرڈیننس کے تحفظ کے مطابق ہیں اور بین الاقوامی قانون اور عمومی طریقہ کار سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات قانونی،جائز اور ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے ہانگ کانگ پولیس پر نام نہاد سرحد پار جبر کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ ایک مخصوص ملک نے ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنے والے جائز اقدامات پر حملہ آور ہوتے ہوئے اور انہیں بد نام کرنےکے لئے اپنے دائرہ اختیار کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی طور پر یک طرفہ پابندیاں عائد کی ہیں جو اس کے دوغلے پن اور دوہرے معیار کو مکمل طور پر بے نقاب کر رہا ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ چین کی مرکزی حکومت ہانگ کانگ پولیس کی طرف سے قومی سلامتی  کے تحفظ اور ہانگ کانگ کے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کےلئے بیرون ملک موجود چین مخالف عدم استحکام پیدا کرنے والے مفرور افراد اور تنظیموں کے خلاف کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک اور اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین مخالف گڑبڑ پیدا کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا بند کریں اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!