جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں نجی و غیر ملکی...

چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں نجی و غیر ملکی سرمایہ کاری والی کمپنیوں کی مستحکم ترقی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری والی کمپنیوں نے سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم توسیع دیکھی، جو بہتر ہوتی ہوئی مارکیٹ توقعات اور چین کی عالمی سرمایہ کاری مرکز کے طور پر کشش کو ظاہر کرتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے اداروں نے مستحکم ترقی کا مظاہرہ کیا جو بہتر ہوتی ہوئی مارکیٹ توقعات اور چین کی عالمی سرمایہ کاری مرکز کے طور پر کشش کو ظاہر کرتا ہے۔

مارکیٹ ریگولیشن کی ریاستی انتظامیہ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون تک 43 لاکھ 50 ہزار نئی نجی کمپنیاں قائم ہوئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہیں۔ غیر ملکی سرمائے سے قائم ہونے والی نئی کمپنیوں کی تعداد تقریباً 33 ہزار رہی جس میں 4.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں پہلی ششماہی کے دوران ایک کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار نئے کاروباری ادارے رجسٹرڈ کئے گئے۔

ادھرملک کے صنعتی ڈھانچے میں بھی بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ نئی ٹیکنالوجیز، نئی صنعتوں، نئے کاروباری ماڈلز اور نئے طریقہ کار سے وابستہ کمپنیوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد اضافے کے ساتھ جون کے اختتام پر 2 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو ملک بھر میں تمام کمپنیوں کا 40.2 فیصد بنتی ہیں۔

ثقافتی شعبہ ایک نمایاں روشن پہلو کے طور پر ابھرا جسے مقامی تخلیقی ملکیت کی عالمی مقبولیت نے تقویت دی۔ پہلی ششماہی میں ثقافت، کھیلوں اور تفریح سے وابستہ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 17.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!