جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین بعض امریکی اداروں پر برآمدی کنٹرول کی پابندیاں معطل یا ختم...

چین بعض امریکی اداروں پر برآمدی کنٹرول کی پابندیاں معطل یا ختم کرتا رہے گا، وزارت تجارت

چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بعض امریکی اداروں پر برآمدی کنٹرول کی پابندیاں معطل یا ختم کرنے کاسلسلہ جاری رکھے گا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیاہے  کہ اس نے بعض امریکی اداروں پر برآمدی کنٹرول کی پابندیاں معطل یا ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھاہے جو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں چین-امریکہ اعلیٰ سطح کے اقتصادی و تجارتی اجلاس کے دوران طے پائے گئے اتفاق رائے کے مطابق ہے۔

وزارت تجارت نے 4 اور 9 اپریل 2025 کو 28 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کیا تھا، جن پر دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

14 مئی کو وزارت نے ان 28 امریکی اداروں پر عائد برآمدی کنٹرول کی پابندیوں کو 90 دنوں کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ 4 اپریل کو فہرست میں شامل کئے گئے 16 امریکی اداروں کے لئے یہ پابندیاں مزید 90 دنوں کے لئے معطل رہیں گی۔

9 اپریل کو فہرست میں شامل کئے گئے 12 امریکی اداروں پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو برآمد کنندگان ان اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء فراہم کرنا چاہتے ہیں، انہیں متعلقہ قوانین کے تحت وزارت میں درخواست جمع کرانا ہوگی۔ وزارت ان درخواستوں کا قانون کے مطابق جائزہ لے گی اور شرائط پوری ہونے کی صورت میں اجازت دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!