جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینباہمت ماں کی مثال، دماغی فالج کی مریضہ بیٹی کی خدمت میں...

باہمت ماں کی مثال، دماغی فالج کی مریضہ بیٹی کی خدمت میں دن رات ایک کر دیے

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): مینگ یونگ ہوا، آن آن کی والدہ

"رونا نہیں میری بچی، ماں ابھی واپس آ رہی ہے۔ رونا مت۔ میں واپس آ رہی ہوں۔

ہمت کرو! اب کام کا وقت ہے!

دوڑو، تیز چلو!

ایک اور ساتویں منزل، ہمت مت ہارو۔

آن آن روبصحت ہونے کے لئے اندر ( آئی سی یو میں) لڑ رہی ہے اور میں باہر محنت کر رہی ہوں۔”

34 سالہ مینگ یونگ ہوا رات کے وقت بطور ڈیلیوری کورئیر کام کرتی ہیں۔

 ان کی 4 سالہ بیٹی  آن آن قبل از وقت  پیدائش کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث دماغی فالج میں مبتلا ہوگئی تھی۔

بچی کی بہتر بحالی کے لئے مینگ وہ 2 ماہ قبل اپنی بیٹی کے ہمراہ  گانسو سے چھونگ چھنگ منتقل ہوئی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): مینگ یونگ ہوا، آن آن کی والدہ

"وہ ابھی صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ بہتری دکھا ہی رہی تھی کہ اچانک حالت بگڑ گئی۔ اس لئے اسے دوبارہ آئی سی یو منتقل کرنا پڑا ۔ اگر علاج کامیاب رہا تو وہ بالکل عام بچوں کی طرح چلنے، بولنے اور اپنے کام خود کرنے کے قابل ہو جائے گی۔”

 آن آن ایک نہ ایک دن عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکے گی۔ شاید یہی وہ امید ہے جس سے مینگ کو طاقت ملتی ہے۔

بیٹی کی صحت بحال کرنے کے لئے منگ اسے سلانے کے بعد کام شروع کرتی ہے۔ وہ خود دن میں بمشکل 2 سے 3 گھنٹے ہی سو پاتی ہے۔

جب مینگ نے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اُس کی کہانی نے بے شمار لوگوں کے دل چھو لئے۔

بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مینگ کا حوصلہ غیر معمولی ہے۔ مینگ کا بھی کہنا ہے کہ "ماں کی دنیا میں ہار ماننے کا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ مثبت سوچ ہی سب کچھ ہے!”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مینگ یونگ ہوا، آن آن کی والدہ

"آج کی کمائی صرف 37.8 یوآن (یعنی 5.25 امریکی ڈالر) رہی جس سے بمشکل ایک دن  کا خرچہ ہی نکلتا ہے۔

زندگی اتنی ہنگامہ خیز ہے کہ اگر آپ مثبت نہ رہیں تو چند دن گزارنا بھی مشکل ہو جائے، سالوں کی تو بات ہی چھوڑیں۔

تن تنہا ایک بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں۔ خود کو حوصلہ دینا اور امید کا دامن تھامے رکھنا پڑتا ہے۔ بس یہی ایک راستہ ہے آگے بڑھنے کا۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

 چھونگ چھنگ میں ایک ماں جدوجہد کی علامت بن گئی

مینگ یونگ ہوا کی بیٹی دماغی فالج میں مبتلا ہے

ماں ہی واحد سہارا، ہر لمحہ دیکھ بھال میں مصروف

دن میں بچی کی دیکھ بھال، رات میں ملازمت

یومیہ 37.8 یوان پر بطور ڈیلیوری کورئیر کام کرتی ہے

روزانہ صرف 2 سے 3 گھنٹے ہی سو پاتی ہے

"ماں کی دنیا میں ہار ماننے کا کوئی بٹن نہیں”

سوشل میڈیا پر مینگ کی کہانی نے دل جیت لئے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!