جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین نے امریکی درآمدی مصنوعات پر عائد محصولات کی معطلی میں توسیع...

چین نے امریکی درآمدی مصنوعات پر عائد محصولات کی معطلی میں توسیع کردی

چین امریکی درآمدی مصنوعات پر محصولات کی معطلی میں توسیع کرے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ریاستی کونسل کے کسٹمزمحصولات کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ چین منگل کو دوپہر 12 بج کر ایک منٹ سے شروع ہوتے ہوئے آئندہ 90 دن تک امریکہ سے درآمدات پر 24 فیصد اضافی ڈیوٹی کی شرح معطل رکھے گا جبکہ ان اشیاء پر باقی ماندہ 10 فیصد اضافی محصولات برقرار رہیں گے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان بعض اضافی محصولات کی معطلی میں توسیع 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون گفتگو کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عملدرآمد کی ایک کڑی ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا اور عالمی معیشت کی ترقی و استحکام میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!