پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین "ڈیجیٹل، سمارٹ ٹی سی ایم" کو ترقی دے گا

چین "ڈیجیٹل، سمارٹ ٹی سی ایم” کو ترقی دے گا

بیجنگ: چین آئندہ تین سے پانچ سالوں کے دوران روایتی چینی طریقہ علاج (ٹی سی ایم) کی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام کو فروغ دے گا۔

روایتی چینی طب  کے قومی ادارے( این اے ٹی سی ایم) کا کہنا ہے کہ بگ ڈیٹااور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز ٹی سی ایم ڈیٹا کے اشتراک کو آسان اور ڈیجیٹل اور سمارٹ ٹی سی ایم ” کے قیام میں مدد کر سکتی ہیں۔

این اے ٹی سی ایم اور نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں رہنما ہدایات جاری کی ہیں جس میں ٹی سی ایم پر مبنی طبی اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی خدمات کو ڈیجیٹائز کرتے ہوئے  میڈیکل ریکارڈ کا ڈیجیٹل نظام تیار کریں، اور ذہین ٹی سی ایم فارمیسیوں کاقیام عمل میں لائیں۔

ہدایات میں اداروں کو ڈیجیٹل ریکارڈ شیئر کرنے اور دیگر اداروں کے ٹیسٹ نتائج کو تسلیم کرنےکا کہا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!