جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانلاہور، بذریعہ آن لائن ٹیکسی ایپ قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی...

لاہور، بذریعہ آن لائن ٹیکسی ایپ قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

لاہور: لاہور پولیس نے آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا تھا جس پر شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی اور اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس کے ذریعے شہریوں سے فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث تھا، ملزمان سے لاکھوں مالیت کا سامان، گاڑیاں، پستول، لگژری آئٹمز اور 200سے زائد سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان سیف سٹی نے شہریوں کوہدایت کی ہے کہ فرا ڈ سے بچنے کیلئے آن لائن رائیڈ بک کرتے وقت صرف قابل اعتماد ذرائع استعمال کئے جائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!