بدھ, اگست 13, 2025
تازہ ترینانگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ،کل مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

انگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ،کل مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام انگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں کل بدھ کو مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ورسیسٹر شائر اور ہیمپشائر کی ٹیموں کے درمیان نیو روڈ، ورسیسٹر میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں واروکشائر اورکینٹ کی ٹیمیں رگبی سکول گراونڈ، رگبی، واروکشائرمیں نبرد آزما ہوں گی، تیسرا میچ سرے اور دفاعی چیمپئن گلیمورگن کی ٹیموں کے درمیان کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا، چوتھے میچ میں لیسٹر شائر اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں کب ورتھ کرکٹ کلب نیو گرانڈ، کب ورتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ (کل) بدھ کوپانچواں اور آخری میچ ڈرہم اور مڈل سیکس کی ٹیموں کے درمیان ریور سائیڈ گرانڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!