منگل, اگست 12, 2025
تازہ ترینچین کے شہر ووہان سے نئی چین یورپ وسطی ایشیا مال بردار...

چین کے شہر ووہان سے نئی چین یورپ وسطی ایشیا مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں بدھ کے روز چین سے وسطی ایشیا کے راستے یورپ جانے والی مال بردار ریل سروس کے لئے صوبے کے دوسرے فریٹ ٹرمینل کو فعال کر دیا گیا جس کے بعد  گاڑیوں کے پرزہ جات سے لدی ایک مال گاڑی شیانگ لو شان اسٹیشن سے قازقستان روانہ ہوگئی ہے۔

ہوبے کے صوبائی دارالحکومت ووہان میں قائم نئے فعال اسٹیشن میں براہِ راست کسٹمز کلیئرنس کی سہولت موجود ہے جس سے مال کی ترسیل اب کسی مرحلہ وار منتقلی کے بغیر ممکن ہو گئی ہے۔ اس طرح ایک طرف ترسیل کا دورانیہ تقریباً دو دن کم ہو گیا جبکہ دوسری جانب  پچھلے راستوں کے مقابلے میں لاجسٹکس کی لاگت میں بھی 15 فیصد تک کمی آئی ہے۔

شیانگ لو شان اسٹیشن، ریل اور آبی ٹرانسپورٹ کو جوڑنے والا ایک اہم جنکشن ہے۔ ماضی میں  ووہان میں اسمبل کی گئی برآمدی اشیاء دریائے یانگسی کے ذریعے روانہ کی جاتی تھیں۔ انہیں وسطی ایشیا کے راستے یورپ جانے والی مال بردار ٹرینوں کے لئے ووجیاشان اسٹیشن پر صوبے کے واحد فریٹ مرکز منتقل کرنا پڑتا تھا۔

ہوبے اپنے تزویراتی محلِ وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک دوبارہ قائم کر رہا ہے جو آبی راستوں، ریلوے، شاہراہوں، فضائی روٹس اور ڈیجیٹل چینلز کو باہم مربوط کرتا ہے۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں صوبہ ہوبے نے 402.31 ارب یوآن (تقریباً 56.34 ارب امریکی ڈالر) کی بیرونی تجارت ریکارڈ کی جو 28.4 فیصد کا سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ووہان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!