پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینآئی ڈبلیو جی اے کے صدر کی چھنگ دو ورلڈ گیمز کے...

آئی ڈبلیو جی اے کے صدر کی چھنگ دو ورلڈ گیمز کے ماحول اور انتظامات کی ستائش

چین کے جنوب مغربی صوبےسچھوان کے شہر چھنگ دو میں ورلڈ گیمز 2025 کے ان لائن ہاکی ایونٹ میں چین اور ارجنٹینا کے درمیان مردوں کے ساتویں پوزیشن کے میچ کے دوران چینی ٹیم کے کھلاڑی سکور کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیوجی اے) کے صدر جوز پیرورینا نے چھنگ دو ورلڈ گیمز کے درمیانے مرحلے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران جاری گیمز کی زبردست تعریف کی ہے۔

پیرورینا نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ اب تک یہ گیمز بہترین طریقے سے منعقد ہو رہے ہیں۔ مقامی انتظامی کمیٹی (ایل او سی)، رضاکاروں اور ہمارے شراکت داروں نے غیر معمولی کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کا ماحول بہت پرجوش ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ مقابلے عالمی معیار کے ہیں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی واقعی متاثر کن ہے۔

انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اس بات کی تعریف کی کہ عالمی معیار کے مقامات، موثر ٹرانسپورٹ کا نظام، مقامی لوگوں کا گرم جوش رویہ اور کھلاڑیوں کے گاؤں میں کھانے اور دیگر انتظامات نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

پیرورینا نے مزید کہا کہ ہم اپنے چینی میزبانوں کی گہری مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو محسوس کر سکتے ہیں جو ہمیں گیمز کے دوسرے نصف حصے میں بہت اعتماد دیتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر افتتاحی تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ایسا تجربہ تھا جسے ہم میں سے کوئی نہیں بھولے گا اور اس نے ورلڈ گیمز کی تاریخ کے لئے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔

انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے نائب صدر ٹوم ڈائیلن نے ورلڈ گیمز کی منفرد پہچان کو اجاگر کیاجو اسے دیگر کھیلوں کے مقابلوں سے ممتاز کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!