پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینچین میں جولائی کے دوران تجارتی گاڑیوں کے شعبے میں مستحکم ترقی

چین میں جولائی کے دوران تجارتی گاڑیوں کے شعبے میں مستحکم ترقی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر یان تائی میں ایک شاپنگ مال میں صارفین ملکی برقی گاڑیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔(شنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تجارتی گاڑیوں کے شعبے نے جولائی کے دوران پیداوار اور فروخت دونوں میں گزشتہ سال کی نسبت ٹھوس ترقی کا مظاہرہ کیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ تجارتی گاڑیوں کی پیداوار مجموعی طور پر 2 لاکھ 98 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 16.3 فیصد زائد ہے جبکہ فروخت 14.1 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔

اس شعبے میں قدرتی گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت جولائی میں 5.9 فیصد کم ہو کر 16 ہزار یونٹس رہ گئی۔

جنوری سے جولائی کی مدت میں تجارتی گاڑیوں کی پیداوار 6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24  لاکھ یونٹس تک پہنچی جبکہ فروخت 3.9 فیصد بڑھ کر 24 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی۔

سی اے اے ایم کے گزشتہ ماہ الگ سے جاری ہونےوالے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال کے پہلے 6 ماہ میں چین کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک  کروڑ 56 لاکھ20 ہزار یونٹس رہی جبکہ فروخت 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی۔

خاص طور پر 2025 کی پہلی ششمائی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار 41.4 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ  تقریباً 69 لاکھ70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ ان گاڑیوں کی فروخت 40.3 فیصد بڑھ کر تقریباً 69 لاکھ 40 ہزار یونٹس رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!