پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینچین نے ہوانگ یان ڈاؤ کے گرد سمندر میں غیر قانونی طور...

چین نے ہوانگ یان ڈاؤ کے گرد سمندر میں غیر قانونی طور پر داخل فلپائنی بحری جہازوں کو نکال دیا

چینی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز چین کے ہوانگ یان ڈاؤ اور ملحقہ علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کی گشت کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے پیر کے روز چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کے آس پاس کے علاقائی پانیوں میں داخل ہونے والے فلپائنی کوسٹ گارڈ اور عوامی خدمات کے بحری جہازوں کو متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق وہاں سے نکال دیا۔

چینی کوسٹ گارڈ کےترجمان گان یو نے بتایا کہ فلپائنی جہازوں نے ماہی گیری کی کشتیوں کو رسد فراہم کرنے کے بہانے جنوبی بحیرہ چین کے اس علاقے میں داخل ہونے پر اصرار کیا اور چین کے بارہا منع کرنے اور انتباہات کو نظر انداز کرتے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے اس کے جواب میں ضروری اقدامات کئےجن میں نگرانی، تعاقب اور راستہ روکنا شامل تھا تاکہ فلپائنی جہازوں کو وہاں سے نکالا جا سکے۔ موقع پر کئے گئے تمام اقدامات پیشہ ورانہ، ضابطے کے مطابق اور قانونی تھے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا موروثی علاقہ ہے۔ سی سی جی قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے لئے ہوانگ یان ڈاؤ کے پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!