پیر, اگست 11, 2025
انٹرنیشنلغزہ شہر پر اسرائیلی قبضے کی کوشش کی سختی سے مخالفت کی...

غزہ شہر پر اسرائیلی قبضے کی کوشش کی سختی سے مخالفت کی جائے، چینی سفیر

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی مندوب نے غزہ شہر پر اسرائیل کے قبضے کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے پر قبضے کی کوشش کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ نے فلسطین-اسرائیل مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اختتام ہفتہ کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی منظوری "بہت تشویش کا باعث ہے” ۔ انہوں نے اسرائیل سے فوری طور پر "اس خطرناک اقدام کو روکنے” کا مطالبہ کیا۔

فو نے زور دیا کہ غزہ فلسطینی عوام کی ملکیت ہے۔ یہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے۔ کوئی بھی ایسا اقدام جو اس کی آبادیاتی اور علاقائی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے، اسے شدید ترین مخالفت اور مزاحمت کا سامنا کرنا چاہیے۔

فو نے کہا کہ عسکری ذرائع تنازع حل کرنے کا طویل مدتی راستہ نہیں ہیں اور فوری جنگ بندی ہی زندگیاں بچانے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا واحد درست طریقہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی برادری اور اپنے ہی عوام کی آواز سنے، فوری طور پر کشیدگی میں اضافہ روک دے اور غزہ میں اپنی عسکری کارروائیاں ختم کرے۔

اجلاس میں سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان کی جانب سے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے پر وسیع پیمانے پر شدید احتجاج اور مذمت کی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!