پیر, اگست 11, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا حملہ، غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت قطری ٹی...

اسرائیل کا حملہ، غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت قطری ٹی وی کے 5 ارکان شہید

غزہ: غزہ میں صحافیوں کے خیمے پر اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں معروف صحافی انس الشریف سمیت قطری ٹی وی کے5 ارکان شہید ہوگئے۔ یہ حملہ غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر موجود خیمے پر کیا گیا جس میں انس الشریف کے علاوہ قطری ٹی وی کے نامہ نگار محمد قریقیہ اور کیمرہ آپریٹرز ابراہیم ظاہر، محمد نوفل اور ممن علیوہ شہید ہو گئے۔

الجزیرہ عربی کے 28 سالہ معروف نمائندے نے شہادت سے کچھ دیر قبل ایک ایکس پوسٹ مں لکھا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر شدید اور مسلسل بمباری، جسے فائر بیلٹس کہا جاتا ہے، شروع کر دی ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ آخری ویڈیو میں اسرائیلی میزائلوں کی شدید گولہ باری کی گرج سنائی دیتی ہے جبکہ تاریک آسمان نارنجی روشنی سے روشن ہو رہا ہوتا ہے، انہوں نے لکھا کہ بلا تعطل بمباری جاری ہے، گزشتہ 2 گھنٹے سے غزہ شہر پر اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!