نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے گرفتا رلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی تقریبا 300 اپوزیشن اراکین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس سے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہے تھے۔
مظاہرے کے دوران پولیس نے پریناکا گاندھی، سنجے راوت، ساگرِکا گھوش سمیت کئی رہنماوں کو بھی حراست میں لے لیا، اپوزیشن اتحاد نے انتخابی فہرست میں مبینہ بے ضابطگیوں اور شفافیت کے فقدان کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی سیاسی نہیں، بلکہ آئین کو بچانے کی ہے، یہ لڑائی ایک آدمی، ایک ووٹ کے اصول کے لیے ہے، ہم ایک صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہتے ہیں۔
