منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودی بستی تعمیر کرنے کا اعلان

اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودی بستی تعمیر کرنے کا اعلان

یروشلم: اسرائیل نے2017 کے بعد مغربی کنارے میں پہلی یہودی  بستی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی کنارے میں کام  کرنے والی گورننگ باڈی کے اعلان کے مطابق نئی یہودی بستی نہال ہیلٹز یروشلم کے جنوب مغرب میں فلسطینی شہر بیت لحم کے قریب تقریباً 148 ایکڑ (تقریباً 6 لاکھ مربع میٹر) پر محیط ہوگی۔

ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام شروع ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ زوننگ پلان اور تعمیراتی اجازت نامے حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔

یہودی بستیوں کی مخالف  تنظیم  پیس ناؤ، نے خبردار کیا کہ نہال ہیلٹز  فلسطینی علاقے میں ایک انکلیو ہو گا جس سے چپقلش اور سیکورٹی چیلنجزپیدا ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!