پیر, اگست 11, 2025
انٹرٹینمنٹبیویوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ مشکل، مردوں کو چار شادیاں نہیں...

بیویوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ مشکل، مردوں کو چار شادیاں نہیں کرنی چاہئیں، حبا علی خان

لاہور: اداکارہ حبا علی خان نے کہا کہ اسلام میں مرد کو خاص وجوہات کی بنا پر ہی چار شادیوں کی اجازت دی ہے، محض مزے کے لیے یہ اجازت نہیں دی گئی، جیسے اگر کسی خاتون کو سہارے کی ضرورت ہو تو پھر مرد اس سے شادی کرلے، لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایک مرد کے لیے بیویوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک یا برتاو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اسی لیے مردوں کو چار شادیاں نہیں کرنا چاہئیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کسی کو سہارے کی ضرورت ہو تو آپ شادی کرلیں اور اگر دوسری شادی کرنی ہو تو پہلی ترجیح بیوہ، طلاق یافتہ یا یتیم لڑکی کو دینی چاہیے، ناکہ سولہ سال کی کم عمر لڑکی سے شادی کر لی جائے۔

اگر مرد کو کسی عورت کی مدد کرنی ہے تو اس کے ذریعہ معاش کا انتظام کر دے بجائے اس سے شادی کرنے کے، کیونکہ ایسا بہت مشکل ہوتا ہے کہ ایک مرد اپنی سب بیویوں کے ساتھ انصاف کر سکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی زندگی کی ناکامیوں کی وجہ سے دوسروں سے حسد کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر کچھ مخصوص لوگ ہوتے ہیں جو اداکاراں کو پسند بھی نہیں کرتے، پھر بھی ان کی پوسٹ پر جاکر منفی تبصرے کرتے ہیں۔

حبا علی خان نے کہا کہ وہ اداکاراوں کی پوسٹ پر انہیں اسلام سے خارج کرتے ہیں، اگر وہ اتنے اسلامی ہیں تو پھر سیلیبریٹیز کو سوشل میڈیا پر کیوں فالو کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اسلامی پیجز کو فالو کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!