غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ہمیں غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اعلان سے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
غیر ملکی میدیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاملات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس قابل نہیں کہ کو وہ کسی ایسے معاہدے پر پہنچیں جو دونوں جانب قابل قبول ہو، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ نیتن یاہو مذاکرات میں ناکامی کے اکیلے ذمہ دار ہیں۔
