منگل, اگست 12, 2025
تازہ ترینعالمی رضاکار چین کے ورثے کے تحفظ میں شاندار کردار ادا کررہے...

عالمی رضاکار چین کے ورثے کے تحفظ میں شاندار کردار ادا کررہے ہیں

چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر چھانگ ژی کی ووشیانگ کاؤنٹی میں ایک سیاح تائی ہانگ میموریل میوزیم آف دی ایٹتھ روٹ آرمی کا دورہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی  صوبوں میں جھلسا دینے والی گرمی میں 17 چینی اور بین الاقوامی رضاکار شنشی صوبے کے تاریخی علاقے پھنگ یاؤ کاؤنٹی میں ایک قدیم رہائش گاہ کے گیٹ ہاؤس کے پاس جمع ہیں جہاں وہ ماہر کاریگروں کی نگرانی میں بڑی احتیاط سے اینٹوں کی مرمت کر رہے ہیں۔

1سے 13 اگست تک شنگھائی روآن یی سان ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور پھنگ یاؤ کاؤنٹی کے اشتراک سے ڈونگ چھوان گاؤں میں ایک رضاکارانہ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد روایتی فن تعمیر کے تحفظ پر توجہ دینا ہے،یہ گاؤں چین  کے شمالی  علاقوں میں ایک روایتی بستی ہے۔

2 ہفتوں کے کیمپ کے دوران یہ رضاکار ماہر مقامی کاریگروں کی رہنمائی میں صدیوں پرانی رہائش گاہ کے دروازے اور اردگرد کی دیواروں کی بحالی میں مدد کریں گے۔

رضاکار یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل پھنگ یاؤ قدیم شہر کے ساتھ ساتھ شوانگ لین مندر،ژینگو مندرجیسے تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ غیر مادی ثقافتی ورثے کے حامل افراد سے بھی ملاقات کریں گے جن میں روایتی پتلی تماشا دکھانے والے فنکاراور پھنگ یاؤ کی مشہور لا کیر وئیر دستکاری کے ماہرین شامل ہیں۔

اس کیمپ میں شامل 17 شرکاء میں سے 6 کا تعلق فرانس سے ہے جن کی قیادت 26 سالہ اورورے فرانچے کر رہی ہیں جو ایک ماڈل ہیں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا گہرا شوق رکھتی ہیں، وہ اسے ماضی سے ایک ٹھوس تعلق سمجھتی ہیں اور روایتی چینی دستکاری کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی فن تعمیر بہت خوبصورت ہے، خاص طور پر اس کا حیرت انگیز مورٹیز اور ٹینن کا ڈھانچہ حیرت انگیز ہے کہ کس طرح ٹکڑے بغیر گلو یا کیل کے اتنی مضبوطی سے ایک ساتھ جڑ سکتے ہیں، یہ قدیم چینی معماروں کی حکمت کو ظاہر کرتا ہے۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اور تاریخ میں گہری دلچسپی کے ساتھ یونیورسٹی کی طالبہ سارہ زونیگا نے کہا کہ ان کی تعلیم کا مقصد ماضی کی تہذیبوں کی ذہانت کو سمجھنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!