پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینچین میں جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ...

چین میں جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کی تیاریاں شروع

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع  جاپانی جارحیت کے خلاف چین کے عوام کی مزاحمتی جنگ کے عجائب گھر میں شہری قومی آزادی اور عالمی امن کے موضوع پر نمائش  کا دورہ کر رہےہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)  جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فسطائیت جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کے لئے پہلی جامع مشق بیجنگ میں مکمل ہو گئی۔

تقریب کے میڈیا سینٹر کے مطابق یہ مشق ہفتے کی رات سے اتوار کی علی الصبح تک تیان آن من اسکوائر میں منعقد کی گئی جس میں تقریباً 22ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں مشق میں شامل افراد اور معاونت فراہم کرنے والا عملہ شامل تھا۔

منتظمین نے کہا کہ یہ مشق تقریب کے اہم حصوں پر مشتمل تھی اور اس کا مقصد انتظامات، سامان کی فراہمی اور قیادت کے نظام کو پوری طرح سے جانچنا تھا۔

3 ستمبر کی صبح تیان آن من اسکوائر میں منعقد  ہونے والی بڑی تقریب میں ایک فوجی پریڈ بھی شامل ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!