اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، جولائی میں بجلی کی پیداوار میں تیزرفتار اضافہ

چین، جولائی میں بجلی کی پیداوار میں تیزرفتار اضافہ

بیجنگ: چین میں جولائی کے دوران بجلی کی پیداوار میں تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 2.5 فیصد اضافے سے 883.1 ارب کلو واٹ آوور تک پہنچ گئی یہ شرح نمو جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد زائد ہے۔

مجموعی طور پر ابتدائی 7 ماہ میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس قبل کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی کے اعدادوشمار کے مطابق تھرمل پاور معمولی کمی ہوئی ۔ پن بجلی ، ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ سست روی کا شکار رہا جبکہ جوہری توانائی کی پیداوارمیں اضافہ کا رجحان بحال ہوا۔

جولائی میں پن بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 36.2 فیصد اضافہ ہوا جو تمام ذرائع سے پیدا شدہ بجلی میں تیز ترین اضافہ ہے۔ اس کے بعد شمسی توانائی پیداوار میں 16.4 فیصد اور جوہری توانائی میں 4.3 فیصداضافہ ہوا جبکہ تھرمل پاور کی پیداوار میں 4.9 فیصد کمی ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!