بیجنگ: چین میں استغاثہ کے اداروں نے جنوری 2023 سے رواں سال جون کے آخر تک ماحولیاتی اور وسائل کے تحفظ سے متعلق مفاد عامہ کے 1لاکھ 17ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے ہیں۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے سینئر پراسیکیوٹرشوشیانگ چھون نے جمعرات جوبتایا کہ استغاثہ کے اداروں نے ماحولیاتی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی کو مسلسل ایک اہم قانونی ٹول کے طور پر استعمال کیا ہے جس سے اس شعبے میں مختلف اہم مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا گیاہے۔
ایس پی پی نے مفاد عامہ سے متعلقہ قانونی چارہ جوئی کے سات قابل ذکر مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، جن میں آبی ماحول کی بہتری، ٹھوس فضلہ کی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول، آب گاہوں کے وسائل کے تحفظ، کانوں کی بحالی اور انتظام اور قدرتی ذخائر کے تحفظ جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
