جرمن چانسلر فریڈرش میرس برلن میں سمر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
برلن(شِنہوا)جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی اسرائیل کو ایسے تمام فوجی ساز و سامان کی برآمدات معطل کر رہا ہے جو غزہ کی پٹی میں استعمال ہوسکتا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کے لئے فوجی کارروائیوں کی منظوری دی۔ میرس نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے مزید اقدامات سے گریز کرے۔
فریڈرش میرس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ جاری جارحیت کے پیش نظر اسرائیل پر پہلے سے کہیں زیادہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ کے عام شہریوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر غیرسرکاری امدادی تنظیموں کی طرف سے بھیجی جانے والی امداد کو مکمل رسائی دے۔
میرس نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں جو مثبت اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں اس کے بعد اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ میں انسانی صورتحال کو جامع اور پائیدار طریقے سے بہتر بنائے۔
