جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینہواوے نے چِپ سافٹ ویئر ایکوسسٹم کو اوپن سورس کردیا

ہواوے نے چِپ سافٹ ویئر ایکوسسٹم کو اوپن سورس کردیا

سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں لوگ ورلڈ کانگریس 2025 میں ہوا وے کا بوتھ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے اپنے اسینڈ چِپ سافٹ ویئر ایکو سسٹم کو مکمل طور پر اوپن سورس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو اس نظام کی گہرائیوں تک رسائی دینا اور آزادانہ طور پر اپنی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام انجام دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

سی اے این این (کمپیوٹر آرکیٹیکچر فار نیورل نیٹ ورکس) کے نام سے جانا جانے والا یہ سافٹ ویئر اعلیٰ سطح کے اے آئی ٹریننگ فریم ورکس اور اسینڈ چِپس کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے تاکہ صارفین چِپ کی پیچیدگیوں سے نمٹے بغیر کمپیوٹنگ پاور تک رسائی حاصل کرسکیں۔

یہ اعلان منگل کے روز بیجنگ میں منعقدہ اسینڈ کمپیوٹنگ انڈسٹری سربراہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ معروف اے آئی کمپنیوں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور ہواوے کے شراکت داروں نے سی اے این این اوپن سورس ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ اقدام کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد صنعت کی طاقتوں کو یکجا کرنا، اے آئی کے نئے افق تلاش کرنا اور ایک مستحکم چِپ ایکو سسٹم تعمیر کرنا ہے۔

ہواوے کے موجودہ چیئرمین شو ژی جُن نے کہا کہ کمپیوٹنگ پاور کمپنی کی اے آئی حکمت عملی کا بنیادی ستون ہے۔

تقریباً ہر بڑی کمپیوٹنگ پاور چِپ کمپنی کے پاس ایک جیسا سافٹ ویئر ہوتا ہے۔ تاہم امریکی چِپ کمپنی این ویڈیا کی جانب سے تقریباً 2 دہائیوں میں تیار کئے گئے کلوزڈ سورس ایکو سسٹم کوڈا کے برعکس ہوا وے کے نظام سی اے این این نے اوپن سورس کا انتخاب کرکے مختلف راستہ اختیار کیا۔

ہواوے نے شِنہوا کو بتایا کہ 7 سال کی محنت کے بعد سی اے این این نے کمپیوٹنگ آپٹمائزیشن، رابطے کی استعداد اور میموری انتظام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اب یہ اے آئی ماڈل کی تربیت اور تعیناتی کے پورے عمل کے دوران کمپیوٹنگ پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!