اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی تمام کوششوں کی...

چین غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے یہ بات پریس کانفرنس کے دوران اس سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے حماس کے نئے  جنگ بندی مذاکرات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر حماس یا کسی اور سے چین کے رابطے سے متعلق پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چین غزہ میں تنازعے کے جلد از جلد خاتمے اور اس کے  مزید پھیلاو کو روکنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کا مطالبہ کرتا رہا ہے جبکہ چین علاقائی کشید گی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کشیدگی  کو کم کرنے اور تنازعہ اور محاذ آرائی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے کام کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!