بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلچین نے سری لنکا کو ہنگامی انسانی امدادی سامان فراہم کر دیا

چین نے سری لنکا کو ہنگامی انسانی امدادی سامان فراہم کر دیا

سری لنکا میں کولمبو کے بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکا میں چین کے سفیر چھی ژین ہونگ (دوسرے دائیں) اور سری لنکا کے وزیر صحت کے ہیلیا رامبکویلا (دوسرے بائیں) چینی ہنگامی انسانی طبی امداد کی حوالگی کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

کولمبو (شِنہوا) چین نے سری لنکا کو ہنگامی انسانی امدادی سامان فراہم کر دیا ہے۔

منگل کے روز فراہم کیے جانےوالے امدادی سامان میں خیمے، بسترے، جنریٹرز اور پانی کے پمپس سمیت مختلف ہنگامی اشیاء شامل تھیں۔

ان امدادی اشیاء کا مقصد سیلاب سے بے گھر ہونے والی مقامی افراد کے حالات کو بہتر بنانا اور انہیں آئندہ قدرتی آفات سے بہتر طور پر بچاؤ کے قابل بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا میں چین کے سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ چین کو آفات کے بعد بحالی اور خطرات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اپنی قیمتی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سری لنکا کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے تاکہ جنوبی ایشیائی ملک کی آفات سے بچاؤ کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

چھی نے کہاکہ چین سیٹلائٹ موسمیاتی امیج شیئرنگ، آفات کی پیشگی انتباہ اور آفات کی روک تھام و تخفیف جیسے شعبوں میں سری لنکا کے ساتھ مزید عملی اور گہرے تعاون کے لیے تیار ہے۔

سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سمپت تھویہ کنٹھا نے چین کی بروقت امداد پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات کے خطرات بڑھنے کے پیش نظر اس قسم کی شراکت داریاں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!