بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینچینی سائیکل انڈسٹری ٹیکنالوجی و معیار کے امتزاج سے عالمی مارکیٹ میں...

چینی سائیکل انڈسٹری ٹیکنالوجی و معیار کے امتزاج سے عالمی مارکیٹ میں چھا گئی

چین کا جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ جو سائیکل سازی کا مرکز ہے،سادہ سفری سائیکلیں بنانے سے ترقی کرتے ہوئے اب آرام دہ، تیز رفتار اور صارفین کی پسند کے مطابق جدید سائیکلیں ڈیزائن کر رہا ہے۔

گوانگ ڈونگ کی معروف سائیکل ساز کمپنی ’’گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل‘‘ نے ڈیزائن، تیاری اور کوالٹی کنٹرول کے تمام مراحل میں جدید ٹیکنالوجی کے تحت اسمارٹ اپ گریڈز متعارف کرا  دئیے ہیں۔

 کمپنی نے ایک فیکٹری ریسنگ ٹیم بھی قائم کی ہے جسے یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل سے تصدیق بھی حاصل ہے تاکہ مخصوص منڈیوں  کے لئے اپنی مصنوعات کے معیار کی توثیق کی جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی):  یے پِنگ، ڈائریکٹر، پروڈکٹ سینٹر، چائنیز مارکیٹ، گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"مثال کے طور پر ہم نے ایک بار ایک سائیکل ڈیزائن کی اور اسے  ٹیسٹنگ کے لئے ٹیم کو دے دیا ہے۔ ٹیم نے نشاندہی کی کہ اس کا سسپنشن ٹریول بہت کم ہے۔جب رائیڈر چٹان سے نیچے چھلانگ لگاتا تو بائیک کے سیدھا واپس آنے سے پہلے رائیڈر اور بائیک دونوں ہی فضا میں اٹھ چکے ہوتے۔ ٹیم کی رائے سننے کے بعد ہم نے سسپنشن ٹریول میں 10 ملی میٹر کا اضافہ کیا۔ بعد کے ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ سسپنشن ٹریول بڑھنے سے اسی فاصلے پر رفتار میں بہتری آئی ہے۔ خاص طور پر ہم نے تقریباً 20 میٹر کے ریس سیکشن پر ٹیسٹ کیا اور وقت میں تقریباً  2 سیکنڈ کی بچت ہوئی۔ یہ چیز بہت سے عالمی مقابلوں میں فیصلہ کن فرق ڈال سکتی ہے۔”

اس سائیکل ساز فیکٹری  گزشتہ 35 برسوں کے دوران عالمی معیار کی دوڑ میں اپنی مصنوعات کا معیار ثابت کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی ایک شاندار ساکھ بھی قائم کی جو دنیا بھر کا اعتماد جیتنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

اس نے مقامی منڈیوں پر بھی گہری توجہ دی ہے تاکہ تجارتی میلوں اور فیلڈ ریسرچ کی مدد سے مختلف ضروریات کے مطابق مصنوعات تیار کی جا سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہوانگ جیان وی، سینئر منیجر، انٹرنیشنل مارکیٹ، گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"امریکہ اور یورپ کی منڈیوں میں طلب کا فرق پایا جاتا ہے۔ یورپ میں زیادہ تر آرام دہ انداز کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ امریکہ میں آف روڈ خصوصیات کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ہم نے ہر منڈی کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ڈیزائن تیار کئے ہیں جو نہ صرف ظاہری انداز بلکہ تکنیکی ساخت کے لحاظ سے بھی ان کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یے پِنگ، ڈائریکٹر، پروڈکٹ سینٹر، چائنیز مارکیٹ، گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"حال ہی میں ہم نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ای بائیکس کی تیاری میں اشتراک کیا ہے۔ یہ پروڈکٹ پہلے ہی منڈی میں متعارف کرائی جا چکی ہے اور یورپ میں اس پر نہایت مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔”

اس کے علاوہ گوانگ ژو میں قائم یہ کمپنی کئی ممالک کو کم قیمت پر پائیدار سائیکلیں برآمد کرتی ہے۔ یہ عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کو فریمز بھی فراہم کرتی ہے جس سے وہ اعلیٰ معیار کے چینی پرزوں کے ذریعے لاگت میں کمی لا پاتی ہیں۔

سالانہ ایک لاکھ یونٹس کی برآمدات کے پس پردہ تحقیق و ترقی اور پیداواری مراحل میں سمارٹ مینوفیکچرنگ کارفرما ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ہوانگ جیان وے، سینئر منیجر، انٹرنیشنل مارکیٹ، گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"ہم اس وقت تحقیق و ترقی پر مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں، خاص طور پر فریمز پر اور بالخصوص کاربن فائبر فریمز پر۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): یے پِنگ، ڈائریکٹر، پروڈکٹ سینٹر، چائنیز مارکیٹ، گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"ہمارے پاس لیزر کٹنگ مشینیں، سی این سی لیتھز اور روبوٹک ویلڈنگ سسٹمز جیسے جدید سمارٹ مینوفیکچرنگ آلات کا وسیع سلسلہ موجود ہے۔ اگرچہ ادارے کی سرمایہ کاری ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن اس کے بدلے میں آپ کو اعلیٰ معیار اور مستحکم مصنوعات حاصل ہوتی ہیں۔ اس سے کام کی رفتار، مصنوعات کے معیار اور یکسانیت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔

یہ ہماری ایک تجربہ گاہ ہے۔ سازوسامان کی یہ ساری قطار اس مقصد کے لئے وقف ہے کہ ہم فریمز کی مضبوطی کا ٹیسٹ کریں، صنعت کے مقررہ معیارات کے مطابق لیٹرل فورس ٹیسٹنگ انجام دیں اور فورکس کا تجزیہ کریں۔ یہاں سے نکلنے سے پہلے ہر ایک پروڈکٹ کو سخت جانچ کے مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ تمام معیار پر پورا اترے اور خریدار کے مخصوص تقاضوں کے مطابق بھی مکمل طور پر جانچی جائے۔”

جوں جوں منڈی کی توقعات بڑھتی جا رہی ہیں "میڈ اِن چائنہ” کی مسابقت کا دارومدار اس بات پر ہے کہ کارخانے کس حد تک سمارٹ اپ گریڈ کو اپناتے ہیں۔

ہر اسمبلی لائن میں کی گئی جدت نے چین کی مجموعی سپلائی چین کو مزید مضبوط بنایا ہے تاکہ معیار، رفتار اور بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): یے پِنگ، ڈائریکٹر، پروڈکٹ سینٹر، چائنیز مارکیٹ، گوانگ ژو ٹرینٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"مقامی سپلائی چین سے فائدہ اٹھانے کے باعث ہم اپنے گاہکوں کو واضح طور پر بتا سکتے ہیں کہ ان کے آرڈرز کب مکمل ہوں گے۔

چین کی تکنیکی صلاحیتیں مسلسل مضبوط ہو رہی ہیں۔ بعض مقامی پرزہ جات کا معیار اب غیر ملکی متبادل سے بھی بہتر ہو چکا ہے۔

کئی دہائیوں کی ترقی کے بعد چین کی ٹیسٹنگ سہولیات اب نہایت جامع اور مکمل ہو چکی ہیں۔ اسی وجہ سے ہماری ضرورت کا 99 فیصد سے زائد مصنوعات کا ٹیسٹنگ عمل اب ملک کے اندر ہی مکمل ہو جاتا ہے۔ اس سے تحقیق و ترقی سے لے کر ترسیل اور آخرکار صارف کے ہاتھ میں پہنچنے تک پورے پروڈکٹ لائف سائیکل کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔”

گوانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

گوانگ ژو میں جدید ترین سائیکل سازی کا مرکز

’’ٹرینٹی انڈسٹریل‘‘ کمپنی عالمی معیار کی سائیکلیں تیار کرتی ہے

سمارٹ مینوفیکچرنگ سے رفتار، معیار اور یکسانیت میں بہتری

کاربن فائبر فریمز اور مسلسل تحقیق و ترقی پر خصوصی توجہ

یورپ و امریکہ کے لئے طلب کے مطابق مختلف ڈیزائن اور فیچرز

ریسنگ کے عالمی مقابلوں کے لئے بھی سائیکلیں تیار ہوتی ہیں

مقامی سپلائی چین سے وقت پر آرڈرز کی تکمیل ممکن ہو گئی

"میڈ ان چائنہ” کی مسابقت کے میدان  میں نئی جہت

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!