چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور مختار علاقے میں واقع ارمچی تھیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس ہوائی اڈے سے اب 17 ممالک اور خطوں کے لئے 27 بین الاقوامی مسافر پروازیں چل رہی ہیں جو چین کو ہمسایہ ممالک اور دیگر خطوں سے جوڑنے والا اہم فضائی پُل بن چکی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شین ژاؤ، ڈپٹی ڈائریکٹر، بارڈر انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، ارمچی انٹری ایگزٹ بارڈر انسپیکشن اسٹیشن
"رواں برس کے آغاز سے اب تک ارمچی تھیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 وسطی ایشیائی ممالک کے لئے 2 لاکھ 68 ہزار آمدورفت ریکارڈ کی گئی ہے جو 31 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔ ان میں سے 31 ہزار سے زائد مسافر بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق قازقستان اور ازبکستان سے تھا۔”
کارگو کے شعبے میں یہ ایئرپورٹ اب ایشیا، یورپ اور افریقہ کے 20 ممالک کے لئے 30 باقاعدہ کارگو پروازیں چلا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شین ژاؤ، ڈپٹی ڈائریکٹر، بارڈر انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، ارمچی انٹری ایگزٹ بارڈر انسپیکشن اسٹیشن
"رواں برس اسلام آباد، بلغراد، بخارسٹ، نوائی اور ادیس ابابا سمیت مختلف شہروں کے لئے 5 نئی کارگو پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ اب تک ہم نے 2700سے زائد بین الاقوامی کارگو پروازوں کی آمد ورفت کی ہےجو گزشتہ سال کے مقابلے میں 548 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔”
ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ارمچی ایئرپورٹ پر مسافروں اور کارگو کی سرگرمیوں میں تیزی
17 ممالک کے لئے27 بین الاقوامی پروازیں فعال
ارمچی، وسطی ایشیائی ممالک کے لئے اہم فضائی مرکز
رواں سال 2 لاکھ 68 ہزار سفری آمدورفت ریکارڈ
31 ہزار سے زائد بغیر ویزا مسافر چین داخل
3 براعظموں کے 20 ممالک کے لئے کارگو روٹس
اسلام آباد سمیت 5 نئے بین الاقوامی روٹس متعارف
کارگو پروازوں میں 548 فیصد سالانہ اضافہ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link