اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینرازوں کا سینوں میں دفن رہنا ہی بہتر ہے، ملک احمد خان

رازوں کا سینوں میں دفن رہنا ہی بہتر ہے، ملک احمد خان

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ رازوں کا سینوں میں دفن رہنا ہی بہتر ہے، جنرل باجوہ نے توسیع لینے سے صاف انکار کیا تھا، بدنیتی ہوتی تو ان کے پاس کئی آپشنز تھے، فیض حمید کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے، یہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ خواجہ آصف کے ٹی وی پروگراموں میں بیانات سنے ہیں، میرے خیال میں جو راز سینوں میں دفن ہیں وہ دفن ہی رہنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے صاف کہا تھا توسیع نہیں لے رہا،مجھے پہلے توسیع مل چکی ہے اب مناسب نہیں، انہوں نے امریکہ میں سفارتخانے میں ایک میٹنگ میں بھی توسیع کی تردید کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ بہت سے افسران ہیں،آگے آنا ان کا حق بنتا ہے، ان کی بدنیتی ہوتی تو ان کے پاس آپشنز تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری جنرل باجوہ سے دوستی تھی اور آج بھی ہے مگر ان سے سیاسی بات چیت بہت کم ہوتی تھی، میں نے کبھی اپنی پوزیشن سے تجاوز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو ہر حال میں مدنظر رکھے ہوئے تھے، میرٹ پر پانچ لوگوں کے نام کی لسٹ آئی، انتہائی سینئر کو تعینات کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت کرتی ہے، جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور سب نے ووٹ کیا، اس سیاسی ماحول کی انتہاء 9 مئی پر جا کر ختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شائد خواجہ آصف کے ذہن سے کچھ باتیں نکل گئی ہوں،ان کی ریکروٹ والی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے سوال نہ کیا جاتا تو میں یہ باتیں نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے، یہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ادارے کے کچھ سخت ڈسپلن ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!