اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی...

صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،سرفرازبگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،ریفارمز ایجنڈا پر کام جاری ہے، سکالرشپ پروگرام کی منظوری ہو چکی،مصدقہ اطلاعات ہیں ڈی سی پنجگور کو بی ایل اے نے شہید کیا، خاندان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکولوں میں دھماکے کرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں، ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کو بے دردی سے شہید کیاگیا، ہمارے پاس معلومات ہیں واقعہ بی ایل اے نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے بلوچوں کی نسل کشی کررہی ہے،ریاست کیخلاف یہ سب منظم سازش کے تحت ہو رہاہے، ہوشاپ میں کالج کو شہید ذاکر بلوچ کے نام سے منسوب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کی بیوہ کو ان کی تعلیم کے مطابق ملازمت دیں گے اور شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی، ان کے بچوں اور فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اخوت پاکستان کے ساتھ مل کرپروگرام لا رہے ہیں، بلوچستان کے لاکھوں نوجوانوں کو بزنس پلان دیں گے، افواہ تھی کہ شعبان میں کچھ لاشیں ملی ہیں لیکن یہ سنی سنائی بات تھی، 13 اگست کو دستی بم پھینک کر خاتون کو شہید کیا یہ کون سی بلوچی روایت ہے، خضدار میں صدیق مینگل کے قتل کے واقعے کے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بتانا ہے ایسے واقعات کرنے والے ملک دشمن ہیں،انہیں ’را‘ سے پیسے ملتے ہیں، ہمارے صبر کو کمزوری بالکل نہ سمجھا جائے، ہم حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ریفارمز ایجنڈا پر کام کر رہی ہے، سکالرشپ پروگرام کی منظوری ہو چکی ہے، سب کو بہت زیادہ تبدیلیاں نظر آنا شروع ہو جائیں گی، ہم مزدوروں کے 500 بچوں کو تعلیم کیلئے اسلام آباد بھیج رہے ہیں، مزدورکا بچہ تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!