بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ایلینا ریباکینا اور وکٹوریہ...

ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ایلینا ریباکینا اور وکٹوریہ ایمبوکو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مونٹریال: قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا اورمیزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں26 سالہ قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا کو کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کے خلاف پہلے سیٹ میں 6-1کی برتری تھی۔

دوسرے سیٹ میں مقابلہ 2-1تک پہنچا کہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ پائی اور ایلینا ریبا کینا نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ اورمیزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو سے ہوگا۔

کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے ٹاپ ایٹ میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی جیسکا بوزاس مانیرو کوسٹریٹ سیٹس میں 6-4اور 6-2سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!