بیلفاسٹ: آئرلینڈ اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو ہوگا، یہ میچ سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ویمنز ٹیم گیبی لیوس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں ہی کھیلے جائیں گے۔
