پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینآرمی چیف کی سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب، دشمن عناصر کی...

آرمی چیف کی سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب، دشمن عناصر کی جعلی خبروں، پروپیگنڈے کے خطرے سے آگاہ کیا

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے یوم آزادی پر سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں انہیں دشمن عناصر کی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خطرے سے آگاہ کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر آرمی ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ہے،تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ویٹرنز کی خدمات کو دلی خراجِ تحسین پیش کیا، ان کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے اتحاد اور مشکلات کے سامنے استقامت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے سابق فوجی افسران سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار جاری رکھیں۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے دشمن عناصر کی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو کمزور کرنے کیلئیے کیا جاتا ہے، ویٹرنز سمیت قوم کی غیر متزلزل حمایت ایسی تمام فضول کوششوں کو ناکام بنائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ویٹرنز نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ بندھن کا ثبوت ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز ملک کی خوش حالی اور سلامتی کیلئے اپنے عزم میں متحد ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!