بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانکراچی، گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کراچی، گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کراچی: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر شوہرنے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور خاتون کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے فون پر بات کرنے کے معاملے پر طیش میں آ کر بیوی کو گولی ماری۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!